عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں سربراہ آئی سی سی بی ایس ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا ہے کہ کراچی میں ڈیلٹا وائرس کے مزید 65 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شعبہ صحت سندھ سے 2 ہزار 62 نمونوں میں سے 163 مثبت آئے ہیں جن کے تجزیے سے 65 ڈیلٹا وائرسکے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر محمد اقبال نے مزید بتایا کہ کراچی میں 2 ساوَتھ افریقی وائرس اور 2 وائلڈ ٹائپ ویرینٹ کی بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ 25 نامعلوم ویرینٹ کو بھی ڈیلٹا ویرینٹ سمجھا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جینو ٹائپ نمونوں میں سے 15 فیصد نمونے ڈیلٹا ویرینٹ کے پائے گئے تھے۔سربراہ آئی سی سی بی ایس نے بتایا کہ بھارتی قسم کے وائرس کی نمایاں خصوصیات میں مرض کا تیزی سے پھیلنا ہے۔احتیاطی تدابیر پرعمل نہیں کیا گیا توڈیلٹا وائرس بہت طاقتور ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا وائرس مختصر وقت میں ملک کی بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…