اہم خبریں

پاکستان میڈیکل کمیشن حکام کی جعل سازی چھپانے کیلئے لاہور بیسڈ میڈیا فرم کی خدمات لئے جانے کا انکشاف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور اہم شخصیات کے ساتھ مراسم

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میڈیکل کمیشن حکام کی طرف سے اپنی جعل سازیوں پر پر پردہ ڈالنے کے لئے لاہور بیسڈ میڈیا فرم کی خدمات لئے جانے کے عمل کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھاری معاوضے کے عوض ہائر کی گئی مذکورہ نجی فرم (check box media) کے مالکان کے ڈاکٹر فیصل سلطان ، علی رضا اور تانیہ ایدروس کے ساتھ گہرے مراسم بتائے جاتے ہیں۔

مذکورہ فرم کی مالک ایک غیر معروف میڈیا پروفیشنل بتائی جاتی ہیں۔ پی ایم سی پر اس سے قبل بھی پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند افراد اور کمپنیوں کو نوازنے کا الزام ہے۔ کمیشن میںڈیجیٹل ریفارمز کے نام پر تانیہ ایدروس کے چہیتے سیفلین حیدر کو 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر بطور کوآرڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے جو کام تو اپنے بیرونی آقاوں کے لئے کرتے ہیں مگر اس کامعاوسرکاری خزانے سے وصول کر رہے ہیں۔ سیفلین حیدر کو اس سے قبل تانیہ ایدروس کی سفارش پر ہی این آئی ایچ میں 10 لاکھ روپے ماہانہ کی نوکری دی گئی تھی۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ بھاری معاوضے کے عوض میڈیا پروفیشنلز کی خدمات دینے والی نجی فرم ”چیک باس میڈیا ” کے نمائندگان بھی حالیہ پی ایم سی بحران پر قومی میڈیا کو جواب دینا گوارا نہیں کر رہے۔ چیک باس میڈیا کی ذمہ دار عاصمہ را اس بابت متعدد تحریری سوالات بھیجوانے کے باوجود مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ صدر پی ایم سی ڈاکٹر تقی نے اس بابت رابطہ کرنے پر موقف اپنایا کہ عاصمہ را خود میڈیا کو جواب دینے کی پابند ہیں۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago