اہم خبریں

پاکستان میں سب سے سستا پیٹرول؟پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (ٹوڈے نیوز)پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات قدرے کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا، چین، ترکی، بھارت سمیت بیشتر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات پاکستان کے مقابلے میں زیادہ قیمتوں پر دستیاب ہیں۔فی لیٹر پٹرول بھارت میں 1 عشاریہ 25 ڈالر، چین میں 1 عشاریہ 11 ڈالر، بنگلہ دیش میں 1 عشاریہ 05 ڈالر، امریکا اور ترکی میں 0 عشاریہ 86 ڈالر، سری لنکا میں 0 عشاریہ 81 ڈالر، انڈونیشیا میں 0 عشاریہ 73 ڈالر جبکہ پاکستان میں 0 عشاریہ 70 ڈالر کی قیمت میں دستیاب ہے۔بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند ماہ کے دوران واضح اضافہ دیکھنے میں آیا، اسی لیے بیشتر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں محض 3 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

جبکہ رواں ماہ بھی ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر ہی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ عید کی وجہ سے پٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کچھ روز کیلئے موخر ہوگیا۔ عید کی چھٹیوں کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی 15 روزہ قیمتوں کی سمری تیار نہیں کرسکا، پیٹولیم مصنوعات کی نئی پندرہ روزہ قیمتوں کا اطلاق 16مئی سے ہونا تھا تاہم اب نئی قیمتوں کا اعلان 17 مئی کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا پیرکوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اعلان تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ دوسری جانب ایف بی آر کی جانب سے مئی کے ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی گزشتہ ماہ کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے مٹی کے تیل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی ہے۔ لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں 9 فیصد سے زائد جبکہ مٹی کے تیل پر عائد سیلز ٹیکس میں ڈیڑھ فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 17 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت ملک میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 108.56 روپے، ڈیزل کی قیمت 110.76 روپے فی لیٹر، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 77 روپے 65 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 80 روپے ہے۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 week ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

1 week ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago