اہم خبریں

پاکستان میں گدھوں کا پہلا سرکاری فارم تیار، گدھے ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور(این این آئی)پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں حکومت کی جانب سے گدھوں کا پہلا سرکاری فارم تیار کر لیا گیا،اس فارم میں گدھوں کی افزائش نسل کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ اس فارم میں اعلی نسل کے گدھوں کی افزائش پر کام کیا جا رہا ہے، چین اور دیگر ممالک کی جانب سے گدھوں کی ڈیمانڈ بڑھنے کے بعد پنجاب حکومت نے افزائش نسل کرکے گدھوں کو ایکسپورٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق 1916 میں قائم ہونے والے تین ہزار پچاس ایکڑ رقبے پر مشتمل بہادر نگر فارم اوکاڑہ میں پاکستان میں گدھوں کا پہلا سرکاری فارم ہے، جہاں پر امریکہ سمیت کئی ملکوں کے گدھوں کی اعلی نسل پیدا کی جا رہی ہے۔چین اور دیگر ممالک میں گدھوں کی طلب میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں بعد بہادر نگر فارم اوکاڑہ سے بریڈ ہونے والے گدھوں کی ایکسپورٹ سے کثیر زرمبادلہ کمایا جائے گا۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اوکاڑہ بہادر نگر فارم میں 1916 سے گدھوں کی افزائش نسل پر کام ہو رہا ہے، پنجاب حکومت نے اس کام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، گدھی کا دودھ اور چمڑہ چین کاسمیٹیکس مصنوعات اور ادویات میں استعمال کرتا ہے اور وہ مہنگی فروخت ہوتی ہیں۔

بہادر نگر فارم اوکاڑہ کے منیجر ڈاکٹر منصور مبین کا کہنا ہے کہ بدلتے ہوئے معاشی رجحانات ہمارے دیہاتوں میں انقلاب لا رہے ہیں، امید ہے کہ اس پراجیکٹ سے ملکی دیہاتوں میں لوگوں کے پاس اعلی نسل کے گدھے ہوں گے، جن سے وہ نہ صرف مال برداری کا کام لیں گے بلکہ ان کی فروخت سے کثیر زرمبادلہ کمائیں گے۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago