پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 5 ارکان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دینے کے حوالے سے یقین دہانی کرا دی ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پانچ ارکان اسمبلی نے اپنا استعفیٰ انہیں جمع کروا دیا ہے اور یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کا ووٹ تحریک عدم اعتماد کے لیے ہو گا ۔
یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کون بنے گا اور وزیراعلی کون ہوگا اس کا فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون میں ہو پاک مکمل کر لیا ہے اور اب اس کو پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کے سامنے پیش کر دیا ہے اور میاں صاحب آپ تفصیلی اس کا حصہ لیں گے اور اس کے بعد اگلے قدم کے حوالے سے گائیڈ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں اب کوئی شک نہیں رہا اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نواز شریف صاحب ہیں وزیراعظم کا فیصلہ کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ یہ فیصلہ کریں گے کہ کون وزیر اعلی بنے گا۔