اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کو جنوبی ایشیا میں ٹیکنالوجی میدان میں
ترقی کرنے والا ملک قرار دیدیا گیا، پاکستان 90 ارب ڈالر کی عالمی انڈسٹری میں انٹری کیلئے بھی تیارہے،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مستقبل کی منصوبہ بندی بتا دیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان چند ماہ میں گیمنگ انڈسٹری میں قدم رکھ دے گا،ویڈیو گیمز، اینی میشن انڈسٹری میں بیس فیصد گروتھ ریکارڈ ہوئی ،عالمی مارکیٹ میں حصے کیلئے بچوں کی ٹریننگ سرٹیفکیشن کررہے ہیں ،زراعت ،الیکٹرانک اورکیمیکل شعبوں میں ٹیکنالوجی پر توجہ ہے ،بھنگ کے پودے سے دھاگا بھی تیار کرلیاگیا۔
برطرف سٹیل ملز ملازمین کا عدالت جانے کا اعلان لیکن حکومت ماہانہ تنخواہ کی مد میں ملازمین کو کتنی رقم دے رہی تھی؟ ایسا دعویٰ کہ یقین کرنا مشکل
وفاقی وزیر نے کہاکہ 50 سے 60 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ ہو سکے گی ،آئندہ سال 5 لائسنس جاری کردیئے جائیں گے ،ملک میں موبائل بنانے والی پہلی فیکٹری لاہور میں قائم ہو چکی ہے ،فوادچودھری نے کہاکہ چین امریکا کی تجارتی جنگ میں پاکستان کو فائدہ اٹھاناچاہئے ،چین امریکی کمپنیز سے سیمی کنڈکٹرزکی خریداری سے الگ ہونا چاہتا ہے ،پاکستان سیمی کنڈکٹرز بناکر اربوں ڈالر کماسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کمپنیز کے دفاتر ملک میں نہ ہونا بڑالوپ ہول ہے،یوٹیوب کی بندش سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا،عدالتوں کوفیصلوں میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ یوٹیوب بند ہونے سے آئی ٹی،ڈیجیٹل ایپ انڈسٹری کو بھاری نقصان ہوا،گوگل ،فیس بک یوٹیوب انڈیا میں چلے گئے ،انڈیا ان کی مناپلی ہے،سونے پر سہاگا یہ کہ ٹک ٹاک بھی بند کردیاگیا،ان کامزید کہناتھا کہ افتخار چودھری کے فیصلوں سے بھی بھاری نقصان ہوا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…