پاکستان (نیوز اویل)، گزشتہ روز مسلم لیگ نون نے وزیر اعلی کے لئے الیکشن جیت کر کر سی اپنے نام کر لی ہے اور مسلم لیگ نون کے جیتنے کی بڑی وجہ چودھری شجاعت حسین تھے ،
چودھری شجاعت حسین کے زرداری اور مسلم لیگ نون کا ساتھ دینے پر چودھری پرویزالٰہی کافی زیادہ ناراض ہیں اور تحریک انصاف بھی الیکشن ہارنے کے بعد کافی زیادہ غصے میں ہے ،
وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے بعد چودھری شجاعت حسین کا پہلی دفعہ بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کل بھی پرویز الہی کے ساتھ تھا آج بھی پرویز الہی کے ساتھ ہوں اور کل بھی رہوں گا۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی ہیں میرے لئے وزیراعلی کا امیدوار ہے ، تھا اور رہے گا لیکن وہ پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں ہو سکتا۔
چوہدری شجاعت حسین کی گئی پریس کانفرنس پر اور اس قسم کے بیان پر کافی لوگ ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کا بہت
شکریہ ادا کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نے اس طرح کا فیصلہ کر کے سیاسی سمجھ داری کا ثبوت دیا ہے اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اعلیٰ پائے کے سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اور پاکستانی عوام کے خیر خواہ ہیں ۔