پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرے لیڈر ہیں میں ان کے خلاف جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ میڈیا کے یہ پوچھنے پر کہ آ پ اسمبلی سے اٹھ کر کیوں گئے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ سگرٹ پینے گئے تھے ۔ اسکے علاوہ انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا ان کا کہنا تھا کہ اندر پارٹی اجلاس میں جو بھی بات ہوئی وہ ہماری پارٹی کی تھی ۔
یاد رہے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور پرویز خٹک کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور صورتحال کافی خراب ہو گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے آ پ کو وزیراعظم بنایا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور گیس ہمیں نہیں مل رہی تو خیبرپختونخوا والے پس رہے ہیں اور مزید یہ کہا کہ اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم لوگ اس بار ووٹ نہیں دے سکیں گے ۔
اور اس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آ پ ایسے مجھے سب کے سامنے بلیک میل نہیں کر سکتے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں بلیک میل نہیں ہوں گا میں کوئی جائیداد نہیں بنا رہا اور نا ہی کوئی کمپنیاں ہیں میری اور نا ہی غیر ضروری بینک اکاؤنٹ ہیں جو میں بلیک میل ہو جاؤ ں گا ۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسی طرح کی بلیک میلنگ رہی آ پ کی تو اپوزیشن کو دعوت دے کہ وہ خود آ کر حکومت سنبھال لیں۔