پاکستان (نیوز اویل)، مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ہر جماعت کا حق ہے اس بارے میں ہم سے کوئی زور زبردستی نہیں کر سکتا اور نہ ہی ہمیں کوئی پریشان کر سکتا ہے ۔
لیکن حکومت پشاور سے ایک شخص کے ذریعے پارٹی کے ارکان پر دباؤ ڈال رہی ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر آپ باز نہ آئے تو ہم ان صاحب کا نام بتا دیں گے اور آپ سیاست کے میدان میں سیاسی طریقے سے مقابلہ کریں یہ گھٹیا طریقہ استعمال نہ کریں وہ شخص پارٹی اراکین کو خوفزدہ کر رہا ہے اور ان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے حکومت باز آجائے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہ حکومت کو ابھی تک سیاست کرنی نہیں آئی یہ سیاست میں پتا نہیں کیوں آئے ہیں ہم متحد ہیں ہیں اور جلد ہی وقت آنے پر تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور حکومت کو نکال باہر کریں گے عمران خان صاحب نے کہا تھا کہ پچاس لاکھ گھر دیں گے لیکن انہوں نے پچاس لاکھ گھر نہیں دیئے بلکہ پچاس لاکھ گھر گرائے ہیں اور نہ ہی نوکریاں دی جا رہی ہیں اور غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے کسی بھی حکومت نے کبھی اتنی مہنگائی نہیں کی جتنی عمران خان صاحب نے کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ عمران خان شفاف طریقے سے سیاست کر رہے ہیں تو یہ بالکل غلط ہے ۔