ملٹی میڈیا

پنجاب بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پنجاب میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، اب شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں ڈومیسائل کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ڈمیسائل لینے کیلئے بڑھتی شکایت کے تحت کیا گیا ہے ۔ ڈومیسائل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب رواں سال چھٹے ماہ میں لاہورہائیکورٹ نے ڈومیسائل کی دستاویز کو ختم کرنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کیا تھا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے چودھری عبدالستار کی درخواست پر سماعت کی گئی تھی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہر شہری کی شہریت کی تصدیق کیلئے قومی شناختی کارڈ بنایا جاتا ہے، قومی شناختی کارڈ بنوانےکے عمل میں شہری کی زندگی سے متعلق تمام اعداد و شمار حاصل کیے جاتے ہیں اس لیے شہریت کی تصدیق کیلئے قومی شناختی بنوانا کافی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قومی شناختی کارڈ کی موجودگی میں ڈومیسائل بنوانا غیر ضروری ہے، اس لیے ڈومیسائل بنوانے کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے اور قومی اداروں اور محکموں میں ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔دوسری جانب سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کا گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے فیصلے کی شدید مذمت نظر ثانی کی اپیل کر دی۔سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضا کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلیمی نقصان پہلے ہی ناقابل تلافی تھا اور گرمیوں کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں نہیں دی گئیں، کے پی کے میں بھی صرف 10 دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں لیکن پنجاب میں 30 دن کی چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔ میاں رضا نے بتایا کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں چند دن رہ گئے ہیں چھٹیوں سے بچوں کو تیاری میں مشکلات پیش آئیں گی۔بچوں کے والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے تعلیمی معاملات پر توجہ دیں آپ کے بچوں کے خلاف سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے۔ میاں رضا الرحمن نے مزید کہا کہ وقت کو کم کر کے سکولوں کو کھولا جا سکتا تھا اور بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جا سکتا تھا۔حکومت کے اس فیصلے کا نقصان صرف اور صرف بچوں کو ہوگا۔ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تعلیم کے سلسلے کو چلنے دے۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 day ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

4 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago