پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے اور یہ پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں شروع ہو چکا ہے۔
پی سی بی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک کبوتر بیٹھا ہوا ہے اور پاس ہی ایک انڈہ پڑا ہوا ہے اور تصویر کے ساتھ ہی یہ کیپشن دی کہ ” جوانوں سے آغاز کریں، بینو قادر ٹرافی دیکھنے کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم کا خصوصی مہمان یہاں موجود ہے ۔ ”
اور ساتھ ہی ساتھ فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پنڈی ٹیسٹ میچ دیکھنے میں آئیں گے۔ یہ گفتگو وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ہے پنڈی اسٹیڈیم میں کی اور ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پنڈی ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں گے لیکن یہ نہیں پتا کہ آ جائیں گے یا کل آئیں گے۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں بھی کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں ہماری بڑی خواہش تھی کہ بھارتی ٹیم بھی پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لئے آئے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شوٹ یا لونگ مارچ کرنے والے بھی پنڈی اسٹیڈیم میں آ کر میچ دیکھیں اور اپوزیشن کو بھی ٹکٹ لے دیں تاکہ کچھ تو اچھا کام کر سکیں۔ شیخ رشید کا بھی کہنا تھا کہ لانگ مارچ سٹیڈیم کے راستے میں نہ آئے کیونکہ اس سے میسج کا ماحول خراب ہوگا اور غیر ملکی ٹیم کو بھی اس سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔