پیغمبرانہ اوصاف اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت رکھنے والے نواسہ رسول امام حسن علیہ السلام۔۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل تاقیامت چلتی رہے گی۔۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، 3 ہجری کو 15 رمضان کی شب حضرت امام حسن کی ولادت حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ اور حضرت بی بی فاطمہ الزہرہ رضی اللہ عنہ کے گھر ہوئی۔ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بہت خوشی کا موقع تھا

 

 

 

کیونکہ اس سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد نرینہ رحلت فرماتی رہی اور اس پر آپ کو مشرکین کے طعنے سننا پڑتے رہے۔

 

 

 

 

قرآن پاک کی سورت کوثر میں اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی بشارت دی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کثیر ہوگی اور قیامت تک آپ کی نسل ختم نہیں ہوگی۔

 

 

 

یہ اعزاز بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے کہ آپ کی نسل آپ کی بیٹی حضرت فاطمہ سے آگے بڑھی حالانکہ ہر انسان کی نسل اس کے بیٹے سے آگے بڑھتی ہے۔

 

 

 

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا کہ اولاد فاطمہ کے لئے نسب اور انکا باپ میں ہی ہوں۔
حضرت حسن کے کان میں اذان بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی اور ان کا عقیقہ بھی اپنے ہاتھ سے کیا۔ ان کی پیدائش کے ساتویں دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے وحی لے کر آنے کے بعد ان کا نام حسن رکھا۔

 

 

 

حضرت حسن رضی اللہ عنہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سر سے لے کر سینے تک بہت مشابہت رکھتے تھے۔ ایک مرتبہ جماعت کرواتے ہوئے ہوئے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں گئے اور امام حسن علیہ السلام ان کی پشت پر سوار ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ لمبا کر دیا۔

 

 

 

ایک روایت کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن کے بارے میں فرمایا کہ اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں، تو بھی اس سے محبت فرما۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *