اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) بڑھانے کا کہا
ہے مگر اس کا انحصار پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں پر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر تیل کی عالمی قیمت کم ہو جائے تو حکومت کو پی ڈی ایل بڑھانے میں آسانی ہو جائے گی۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ درآمدات کم کرنے کیلئے کچھ پابندیاں لگانی پڑیں گی، ایک دو دن میں حتمی گفتگو ہوگی، ان شاءاللہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اعلامیہ آئے گا تو پتہ چل جائے گا کہ ہم نے کیا طے کیا ہے لیکن لیوی کچھ نہ کچھ توبڑھانی پڑے گی البتہ اس کا انحصار آئل کی قیمت پر ہوگا کہ وہ کہاں جاتی ہے۔چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملز اور ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی قیمت بڑھی، درآمدی چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…