اہم خبریں

پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے اہم فیصلہ۔۔۔ آصف علی زرداری کیا گیم کھیل رہے ہیں، مسلم لیگ نون کے لیے خطرے کی گھنٹی!

پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کر رہی ہے جس پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ابھی پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہو رہی ہے ۔

آصف علی زرداری کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ وہ پہلے اپنے دوستوں کو موقع دینا چاہتے ہیں ۔ اور اس کے علاوہ صحافی نے اس سوال کے جواب میں ایک اور سوال کیا اور یہ پوچھا کہ کیا آپ سارا بوجھ شہباز شریف پر ڈالنا چاہتے ہیں جس پر آصف علی زرداری صاحب نے با ت کو گول کرتے ہوئے یہ کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ پہلے اپنے دوستوں کو اکاموڈیٹ کریں ۔

یاد رہے گزشتہ دنوں میں یہ بات سامنے آ رہی تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے تین بڑے عہدوں جن میں صدر پاکستان ، اسپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ جیسے عہدوں کے ساتھ ساتھ پنجاب کی کابینہ میں وزارتیں مانگ لی ہیں ۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago