اہم خبریں

پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں انوکھی منطق۔۔۔ رپورٹ کے کچھ حصے غائب!

پاکستان (نیوز اویل)، غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی ایک انوکھی منطق سامنے آ ئی ہے۔

پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ ان کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھی جائے اور اس رپورٹ کو پبلک نہ کیا جائے لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہوسکتا کہ رپورٹ کو پبلک نہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت حیران کن بات ہے کہ ہمیں ایک ایسا آرڈر بھی کیوں دیا جارہا ہے یہ ہم سے ایک ایسی درخواست بھی کیوں کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ نے بتایا ہے کہ انہیں رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھنے کی درخواست کی گئی ہے اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ رپورٹ کے کچھ حصے غائب ہیں ۔ فی الحال کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کچھ روز پہلے ایک پورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور پاکستان کو غلط معلومات فراہم کی ہیں . الیکشن کمیشن کی اس رپورٹ میں یہ کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ایک ارب چالیس کروڑ کے فنڈز نکلوائے لیکن پارٹی نے 31 کروڑ روپے سے زیادہ کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ باقی ایک ارب دس کروڑ روپوں کو کہا لگایا گیا کیونکہ اس کی کوئی معلومات ہی نہیں ہے ۔
پی پی پیز کی شازیہ عطا مری نے لاہور میں کانفرنس کی اور اس میں عمران خان اور پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان تمام فنڈز کی تفصیلات فراہم کریں اور ان کا عمران خان صاحب سے کہنا تھا کہ آپ نے صرف بارہ اکاؤنٹس کی بینک ‏ڈیٹیلز ظاہر کی ہیں تو باقی اکاؤنٹ کی ڈیٹیل کہاں ہیں ۔

newsavail

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago