اہم خبریں

پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ایک اور معاون خصوصی کی کشتی بھی ڈگمگانے لگی۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یار محمد رند نے حال ہی میں استعفی دیا ہے اور اس کے بعد اب ایک اور معاون خصوصی ارباب غلام رحیم کی کشتی بھی ڈگمگانے لگی ہے۔

سندھ حقوق مارچ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے گئے ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں آ کر میں مس فٹ ہو گیا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ تھر میں بہت سے ایسے کام جن کا اعلان کیا گیا تھا وہ نہیں ہوے بہت سارے کام ہیں جو کہ وہ ہی نہیں رہے جس پر وزیراعظم عمران خان صاحب سے تفصیلاً بات کروں گا انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کو چھوڑ نے کا بھی کہا گیا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا میں گردن اٹھا کر پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا رہا اور پاکستان پیپلز پارٹی میں نہیں گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یار محمد رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو دن پہلے وہ اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا چکے ہیں اور پچھلی بار عمران خان صاحب کے کہنے پر انہوں نے استعفیٰ واپس لیا تھا لیکن اس بار وہ واپس نہیں لیں گے۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

3 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago