پاکستان (نیوز اویل)، چائے سے ہڈیاں بنیں مضبوط اور نیند بھی آئے۔ جانئے مختلف طرح کی چائے اور ان کے فوائد کے بارے میں
۔
چائے ہمارے ملک میں لوگوں کا پیا جانے والا پسندیدہ ترین تین مشروب ہے۔ لوگ کھانے کے بعد چائے پیتے ہیں۔ کچھ لوگ صبح اٹھ کر چائے پینے کے عادی ہوتے ہیں اور کچھ لوگ خاص طور پر شام کی چائے کا اہتمام کرتے ہیں۔
کوئی مہمان آئے تو اس کو چائے پلائی جاتی ہے۔ اگر گپ شپ کا ارادہ ہو تو ساتھ میں چائے بنائی جاتی ہے۔ اگر دعوت وغیرہ کا اہتمام کرنا ہو تو کھانے کے بعد چائے
لازم ہوتی ہے۔ چائے پر روز مرہ زندگی کے آپس کے معاملات سلجھائے جاتے ہیں۔ چائے ہماری زندگی کا ایک نہایت اہم حصہ بن چکی ہے۔
چائے کے فوائد بھی ہیں اور اس کو مختلف طریقوں سے بنایا جاتا ہے۔
بلیک ٹی یوں تو محض قہوہ ہوتی ہے لیکن اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے بہت اہم ہے۔ یہ جسم سے کولیسٹرول کی مقدار کو کم
کرتی ہے۔ اس سے جسم میں شوگر کی مقدار بھی مناسب رہتی ہے۔ کیونکہ بلیک ٹی کڑوی ہوتی ہے لہذا ہمارے ہاں اس کی کڑواہٹ میں کمی لانے کے لیے آئے اور اسے زیادہ خوش ذائقہ بنانے کے لیے اس میں دودھ ڈالا جاتا ہے۔
چائنیز چائے یا اولونگ ٹی یوں تو پاکستان میں بھی دستیاب ہے لیکن اگر نہ ملے تو اس کو آن لائن آرڈر کر کے بھی منگوایا جا سکتا ہے۔ اس کو پینے سے جلد صاف
ہوتی ہے۔ جسم کا میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور یہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ حالیہ تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ چائے بریسٹ کینسر سے بچانے میں بھی مدد دیتی ہے۔
ہرے رنگ کی ماچا چائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ دماغ کو تیز کرتی ہے۔ ہڈیوں مضبوط بناتی ہے اور جگر کو صحت مند رکھتی ہے۔
پیپرمنٹ ٹی ان افراد کے لیے بہت مفید ہے جو بہت تھکن والا کام کرتے ہیں۔ یہ ذہنی تھکن کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ لوگ نیند سے متعلق مسائل کا شکار ہیں یہ ان کے لیے بھی مفید ہے۔
گرین ٹی عام طور پر سب سے زیادہ پی جاتی ہے۔ یہ جسم کا میٹابولزم تیز کرتی ہے اور کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو وزن کم کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں وہ اس کا استعمال کرتے ہیں۔
منرلز اور وٹامنز سے بھرپور ادرک والی چائے ان لوگوں کے لئے مفید ہے جن کو اکثر متلی کی شکایت ہوتی رہتی ہے۔ اس کے ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے اس میں لیموں بھی نچوڑا جا سکتا ہے۔ یہ چائے خون کی گردش کو درست رکھتی ہے۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…