اہم خبریں

چاند رات یعنی ’’لیلۃ الجائزہ‘‘ کی عبادت کا بہترین عمل !جو کوئی بھی یہ عمل کرتا ہے اس کی قسمت میں اللہ تعالی پورے سال کے لئے خوشیاں لکھ دیتا ہے اور اس کی مغفرت فرماتا ہے!

پاکستان (نیوز اویل)، چاند رات کو انعام کی رات یعنی ’’لیلۃ الجائزہ‘‘ بھی کہا جاتا ہے اس رات اللہ تعالی اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ زمین پر اتر جاؤ اور فرشتے چاند رات کو فجر کے بعد زمین پر تمام گلیوں ہر جگہ پر پہنچ جاتے ہیں اور ایسی زبان میں کلام کرتے ہیں جن کو جن و انس نہیں سن سکتے اور وہ لوگوں کو عید الفطر کے نماز کے لئے دعوت دیتے ہیں ۔

 

 

چاند رات کی عبادت کے لیے کوئی خاص عمل نہیں ہے اور اس رات شب بیداری کے لئے کوئی خاص طریقہ اور کوئی خاص عبادت مقرر نہیں ہے لیکن نوافل ادا کیے جا سکتے ہیں قرآن پاک کی تلاوت اور کثرت سے استغفار کرنا بے حد افضل ہے البتہ عشاء اور فجر کی نماز مرد حضرات کو ضرور مسجد میں جاکر باجماعت ادا کرنی چاہیے اس کا اس رات کو بے حد ثواب ہے ۔

 

 

اس رات کو انعام کی رات اس لیے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالی اس رات اتنے افراد کی مغفرت فرماتا ہے جتنے افراد کی مغفرت اللہ تعالی نے پورے رمضان المبارک کے مہینے میں فرمائی ہوتی ہے لیکن آج کل لوگ اس رات کو بازاروں گلیوں کوچوں میں گزار دیتے ہیں اور موسیقی کی محفلیں ہو رہی ہوتی ہیں اس لیے مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ اس رات کثرت سے استغفار کریں اور اللہ تعالی کی عبادت میں مصروف رہیں ۔

 

 

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھی ارشاد ہے کہ چاند رات کو عبادت کرنے والے شخص کا دل اس وقت مردہ نہیں ہی ہوگا جس دن باقی لوگوں کے دل مردہ ہو جائیں گے ۔

 

 

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago