پاکستان (نیوز اویل)، چاند کی شروع کی تاریخوں میں بال کٹوانے سے بال لمبے ہوتے ہیں، بالوں کے بارے میں کچھ ایسے غلط نظریات جو انسان کو گنجا بھی کرسکتے ہیں
۔
بال انسانی خوبصورتی کا آئینہ دار تصور کیے جاتے ہیں۔ خاص طور پر خواتین کے اگر بال لمبے، گھنے اور چمکدار ہوں تو ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ اکثر لوگوں کی نظر میں خوبصورتی ماپنے کا معیار ہی
خوبصورت اور گھنے بال ہوتے ہیں۔ اس لئے دیکھا جاتا ہے کہ عام طور پر لوگ اپنے بالوں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ جن لوگوں کے بال گرنا شروع ہو جائیں یا ان کی چمک میں کمی آجائے تو وہ لوگ پریشان ہو جاتے ہیں
اور نت نئے ٹوٹکوں کا استعمال شروع کر دیتے ہیں تاکہ اپنے بالوں کی صحت کو بحال کر سکیں۔
بالوں کے متعلق بہت سے مفروضے پائے جاتے ہیں جن پر عام طور پر آنکھیں بند کرکے لوگ یقین کر لیتے ہیں اور جاننے کی کوشش نہیں کرتے کہ آیا ان میں کوئی حقیقت موجود ہے یا نہیں۔
کچھ لوگ یہ مانتے ہیں کہ چاند کی شروع کی تاریخوں میں اگر بال کٹوائے جائیں تو بالوں کی نشونما زیادہ ہوتی ہے۔ اس بات کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔ کیونکہ بالوں کی نشو نما جڑوں سے ہوتی ہے۔ اس لیے بال کٹوائے جائیں یا نہیں، اس سے بالوں کی نشوونما پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ہیرڈرائیر کے استعمال سے اگر بالوں کو خشک کیا جائے تو بالوں کی چمک ختم ہوجاتی ہے اور بال کمزور ہونے لگتے ہیں۔
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ زیادہ وقت بال گیلے رہیں تو ان کی چمک ماند پڑ جاتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کے بالوں کو جلدی خشک کر لیا جائے۔
ایک اور مفروضہ جس پر لوگ یقین کرتے ہیں وہ یہ ہے
کہ کہ کچھ مہینے بعد شمپو بدلتے رہنا چاہیے۔ اگر بالوں کو ایک ہی شیمپو کی عادت ہو جائے تو اس سے بالوں کی نشوونما نہیں ہوتی۔ حقیقت میں اس بات کا کوئی
ثبوت موجود نہیں کہ شیمپو بالوں کی نشوونما پر اثر ڈالتا ہے یا نہیں۔ شیمپو کا استعمال محض بالوں کی صفائی کے لیے ہوتا ہے۔ اس لیے اس کا بالوں کی نشونما سے کوئی تعلق نہیں۔
جن لوگوں کے بالوں میں خشکی ہو جاتی ہے ان کو اکثر سننے کو ملتا ہے کہ بالوں میں تیل لگائیں تو خشکی ختم ہوجائے گی۔ یہ سراسر بے تکی بات ہے۔ بالوں میں
خشکی کی وجہ کھوپڑی کا چکنا ہونا ہوتی ہے۔ اگر ایسی صورت میں سر میں تیل کی مزید مالش کی جائے تو یہ بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، نہ کہ خشکی کو ختم کرے گا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…