پاکستان (نیوز اویل)، ہر انسان کی آج کل یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس بے تحاشہ دولت ہو۔ وہ جو چاہے حاصل کرسکے۔ کیونکہ پیسہ ایک ایسی چیز ہے جس سے آپ دنیا میں
کچھ بھی خرید سکتے ہیں۔ لہذا ہر شخص خواہش مند ہوتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسہ حاصل کرے تاکہ وہ اپنی تمام خواہشات کو پورا کر سکے اور بہترین زندگی گزار سکے۔
پیسے کی اہمیت سے انکار نہیں ہے لیکن یہ بات بھی نہایت اہم ہے کہ پیسہ کس طرح سے کمایا جارہا ہے۔ اگر حلال طریقے سے پیسہ کمایا جا رہا ہے تو یہ ایک ثواب کا کام ہے اور حلال رزق کھانا جائز ہے۔
لیکن اگر صرف پیسہ بنانے کی دوڑ میں انسان جائز اور ناجائز کی تفریق بھول جائے اور حرام طریقوں سے پیسہ کمائے تو آخرت میں اس کی ضرور پکڑ ہوگی۔
جو شخص رزق حلال کماتا ہے اس کی زندگی پر سکون ہوتی ہے اور وہ ذہنی طور پر بھی اطمینان میں ہوتا ہے کہ اس نے کبھی محض دنیاوی آسائشوں کے لئے اپنے ایمان کا سودا نہیں کیا۔
اس نے پیسہ حاصل کرنے کے لئے اور دولت مند بننے کے لئے احکام الہی کو پس پشت نہیں ڈالا۔ یہی وہ انسان ہوتا ہے جس سے اللہ خوش ہو جاتا ہے اور اس انسان کی ایمانداری اور نیکی کے بدلے میں اس کے رزق میں برکت عطا فرماتا ہے۔
ایسا وظیفہ بھی موجود ہے جس کو چاولوں کے دانوں پر کیا جاتا ہے۔ اس سے آپ کے مال میں برکت آتی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ چاول کے 7 دانے لیں۔ ہر دانے پر 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
اس کے بعد 70 مرتبہ یا رزاق پڑھیں۔ 70 مرتبہ یہ اسم پڑھنے کے بعد دوبارہ سے ہر دانے پر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد چاول کے یہ 7 دانے اپنے پرس میں یا کسی اور جگہ پر رکھ لیں تو آپ کے پیسوں میں برکت آئے گی۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…