اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خاں موجودہ گورنر پنجاب چودھری سرور کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں جب کہ چودھری سرور بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ لندن سے گورنری کرنے نہیں آئے ہیں بلکہ آئندہ الیکشن میں وہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھرپور حصہ لیں گے ۔
تاہم اب بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان گورنر پنجاب چوہدری سرور سے اب مطمئن نہیں اور غور کیا جارہا ہے کہ ان کی جگہ پر سیف اللہ نیازی کو گورنر بنا دیا جائے ۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی چیلنج نہیں ہےمگر پارٹی میں شکست ور یخت جاری ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلاول تو خچر پر سوار ہو کر گھوڑدوڑ جیتنے کی کوشش کر ہے ہیں ، تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں ہی تو کام کر رہی ہے ۔ 77ارب روپے کا بجٹ صرف تونسہ کے لیے ہے ، کارڈیالوجی انسٹیٹویٹ بنایا جارہا ہے ۔ قبل ازیں نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہاورن الرشید نے کہا ہے کہ علیم خان نے عمران خان کو کہہ دیا ہے کہ میرا استعفیٰ قبول فرمائیں ، جبکہ وزیراعظم نے انہیں کہا ہے کہ وہ مستعفی نہ ہوں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ علیم خان دل شکستہ تھے کہ اپنی حکومت آئی اور جی، ل جانا پڑا ، خان صاحب نے حال بھی نہیں پوچھا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیارپورٹس کا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر نے اپنی وزارت سے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عبد العلیم خان نے چند روز قبل وزیراعظم سے ملاقات میں استعفی پیش کیا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…