شوبز

چھاپے کے دوران شلپاسیٹھی اور راج کندرا کے درمیان کیا ہوا؟ ممبئی پولیس نے سارا پول کھول دیا

مبئی(این این آئی) پورنو گرافی کیس میں گرفتار بھارتی بزنس مین راج کندرا اور ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے درمیان پولیس چھاپے کے دوران کیا ہوا ممبئی پولیس نے سارا پول کھول دیا۔بھارتی بزنس مین، پروڈیوسر اور اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس کرائم برانچ نے 19 جولائی کی رات گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے چار دن بعد 23 جولائی جمعہ کے روز انہیں پہلی بار گھر لایا گیا تھا۔ ممبئی پولیس کرائم برانچ نے راج اور شلپا کی جوہو کے علاقے میں قائم ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا اور اس دوران حکام نے شلپا شیٹھی سے 6 گھنٹوں تک پوچھ گچھ بھی کی تھی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شوہر کے فحش فلموں کے کیس میں گرفتار ہونے کے بعد شلپا شیٹھی ٹوٹ چکی تھیں۔ ممبئی پولیس کرائم برانچ نے جب راج کندرا کے گھر چھاپہ مارا تو اس وقت شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔شلپا شیٹھی اپنے شوہر کی حرکتوں کی وجہ سے اتنی پریشان تھیں کہ وہ ان پر چلانے لگی تھیں یہاں تک کہ ٹیم کو ان کو پرسکون کرنے کے لئے مداخلت کرنا پڑی۔ممبئی پولیس ذرائع کے مطابق شلپا شیٹھی حکام کے سامنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور اپنا آپ کھو بیٹھی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق انہیں اپنے شوہر پر چلاتے ہوئے سنا گیا ‘ہمارے پاس سب کچھ ہے، تو تمہیں یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ممبئی پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شلپا شیٹھی نے راج کندرا سے مزید کہا تھا کہ ان کے خاندان کی ساکھ تباہ ہوگئی ہے، انہیں بہت سارے پراجیکٹس سے ہاتھ دھونے پڑے اور ان کے گھر والوں کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ شلپا شیٹھی نے معاشرے میں ایک مقام ہونے کے باوجود اپنے شوہر سے ان کے مبینہ اقدامات کی وجہ بھی پوچھی۔دوسری جانب پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو شلپا شیٹھی کے فحش فلموں کے کیس میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ پولیس نے اداکارہ سے دو بار پوچھ گچھ کی تھی ایک بار پولیس اسٹیشن میں اور دوسری بار ان کی جوہو میں قائم رہائشگاہ پر۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ راج کندرا تحقیقات میں پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی گرفتاری کو بھی بومبے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ اس کیس میں راج کندرا کے قریبی ساتھی ریان تھورپے سمیت 9 افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 week ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

1 week ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago