چین بھی میدان میں آگیا بڑا مطالبہ کر دیا ا اپر کوہستان (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سفارت خانے کی جانب سے اپر کوہستان میں پیش آنے والے بس حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری کئے گئے
ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ داسوڈیم پر کام کرنے والے تعمیراتی کارکنوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں نوچینی اور تین پاکستان مزدور جاں بحق ہوئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حادثے کی فوری تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے۔
واضح رہے کہ چینی کارکنوں کو لے جانے والی بس کھائی میں گر گئی جس کے باعث نو چینی باشندے اور تین پاکستانی اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ چینی کارکن پاکستانی عملہ کے ہمراہ جاری منصوبے کے لئے اپنے کام کی جگہ پر جارہے تھے۔گاڑی میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کے افراد سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…