اہم خبریں

چین نے اپنا پہلا سولر تحقیقی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

بیجنگ(این این آئی) چین نے اپنا پہلا سولر تحقیقی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے، جو مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کی فضا میں مختلف کثافتوں پر تحقیق کرے گا۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سیٹلا ئٹ کو جنوبی چین کے شان زی صوبے میں واقع تائی

یو آن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔لانچنگ کے بعد یہ سیٹلائٹ لانگ مارچ 2D راکٹ کی مدد سے کام یابی سے مدار میں داخل ہوچکا ہے۔ ان دس چھوٹے سیٹلائٹ میں ایک تجرباتی سیٹلائٹ بھی شامل ہے جو مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کی فضا میں مختلف کثافتوں پر تحقیق کرے گا۔ اس سے فضائی کیفیات کے بارے میں اہم معلومات مل سکے گی۔ ساتھ ہی ایک سیٹلائٹ ایسا بھی ہے جو موسمیاتی کیفیات کو نوٹ کرے گا۔واضح رہے کہ یہ تمام سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجے جائیں گے۔ یہ چین کے لانگ مارچ کیرئیر راکٹ سیریز مشن کی 391ویں پرواز تھی

Ali Goher

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

1 day ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago