اہم خبریں

چین کی طالبان کو 10 لاکھ ڈالر کی مالی امداد، مزید 50 لاکھ ڈالرکا وعدہ

بیجنگ(آن لائن ) چین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امارت اسلامیہ افغانستان کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی ہے اور مزید 50 لاکھ امریکی ڈالر دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے قطر میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی سے طالبان حکومت کے ہم منصب

مولوی امیر اللہ متقی نے ملاقات کی تھی اور افغانستان کو درپیش مالی مشکلات سمیت سرحدوں کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ گزشتہ روز کی ملاقات کے بعد ا?ج چین نے طالبان حکومت کے لیے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد جاری کردی ہے جب کہ مزید 50 لاکھ کی امداد بھی جلد فراہم کی جائے گی۔ امارت اسلامیہ افغانستان نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امداد خاص طور پر ادویہ اور خوراک کی کمی کو پورا کرنے میں استعمال ہوں گی۔قبل ازیں دوحہ میں ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے چین کے وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان سرزمین چین کے خلاف استعمال نہ ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔ ہمسائیہ ملک سے متصل سرحد محفوظ بنایا جائے گا۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 days ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

4 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

6 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago