پاکستان (نیوز اویل)، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جو کہ مذہبی اسکالر اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما بھی رہ چکے ہیں وہ انتقال کر گئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے اپنے کمرے کا دروازہ نہیں ہورہے تھے جس کو کھولا گیا تو ان کی حالت درست نہیں تھی جس پر ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا ریسکیو کے آنے پر جب عامر لیاقت کو دیکھا گیا تو ان کی حالت غیر تھی اور وہ بالکل بھی اپنے ہوش میں نہیں تھے جس پر ان کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ہسپتال میں پہنچنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے، یاد رہے وہ کراچی میں خداداد کالونی میں اپنے گھر پر موجود تھے جہاں سے یہ خبر سامنے آئی ہے ۔