پاکستان (نیوز اویل)، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا دماغ پھر سے کھسک گیا ہے اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر الزامات لگانے شروع کر دیے ہیں اور خ و ن ی تصادم تک کی دھمکی دے دی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ بہت برا ہو گا اگر مجھے کچھ کہا گیا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان منحرف ہیں اور انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اتوار چھٹی کا دن ہے اور اس چھٹی کے دن ہی اس منحرف وزیراعظم کی چھٹی ہو جانی چاہیے اور چھٹی کے دن کی چھٹی ہو جائے تو اچھا ہے کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ پر جادو کرا دیا ہے اور اس وجہ سے میں تین دن بیمار رہتا ہوں ٹھیک ہو جاتا ہوں تو میں منحرف وزیراعظم کو بتا دوں کہ مجھ پر جادو اثر نہیں کرتا اور میں کسی سے نہیں ڈرتا اور نہ ہی مجھے کوئی خرید سکتا ہے ۔ اور مزید کہا کہ اگر پارلیمنٹ کے باہر غنڈے جمع کیے تو میں اپنا لائسنس والا ہتھیار ساتھ رکھتا ہوں۔