کابل ،ماسکو،نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر افغانستان چھوڑنے والے افراد کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے امریکی فوجیوں کی جانب سےفائرنگ کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ پانچ افراد کی لاشوں کو ایک گاڑی میں کابل ائیرپورٹ سے لے جایا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا پانچوں افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے یا پھر بھگدڑ مچنے سے۔
دوسری جانب طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد عالمی سطح پرافغانستان کی موجودہ صورت حال پرغور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوششیں تیز ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس ، ایسٹونیا اور ناروے نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی تاکہ افغانستان کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ان کا ملک دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف تحریک طالبان کے جنگجو دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے جبکہ صدر اشرف غنی نائب صدر سمیت ملک چھوڑ گئے ۔روسی عہدیدار زمیر زابا لوف کا کہنا تھا کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ جلد ہی سلامتی کونسل کی ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…