اہم خبریں

کابل ڈرون حملے میں 10افراد کی ہلاکت، امریکہ نے معاوضے کی پیشکش کردی

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اگست میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضے کی پیشکش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب

سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابل میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تمام 10افراد معصوم افغان شہری تھے، ان کا داعش سے کوئی تعلق نہیں تھا۔امریکی وزارت دفاع کے مطابق کابل ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے 10افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کے لیے تیار ہیں اور امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ ملکر اس معاملے پر بھی کام کر رہے ہیں کہ اگر متاثرین کے اہلخانہ امریکا منتقل ہونا چاہیں تو انہیں منتقل کیا جائے۔یاد رہے کہ امریکا نے کابل میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں داعش خراسان کے دہشتگرد کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا تاہم بعدازاں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حملے میں کوئی دہشت گرد ہلاک نہیں ہوا بلکہ مرنے والے تمام افراد عام افغان شہری تھے جس میں بچے بھی شامل تھے۔امریکا نے حقائق سامنے آنے کے بعد ڈرون حملے میں معصوم افراد کی ہلاکت پر معذرت کرتے ہوئے اسے افسوسناک غلطی قرار دیا تھا۔

Ali Goher

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

1 day ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago