جواللہ نے تمہارے نصیب میں فائدہ لکھ دیا اس سے بڑھ کر کوئی فائدہ نہیں دے سکتا اللہ نے جو تمہارے نصیب میں
نقصان لکھ دیا اس سے زیادہ تمہیں کوئی نقصان دے نہیں سکتا قلمیں اٹھا لی گئی
اور صحیفے خشک ہوگئے تقدیر لکھ دی گئی اب سوال کرنا ہے تو اللہ سے مانگنا ہے تو اللہ سے ڈرنا ہے تواللہ
سے اللہ کے حکموں کو سامنے رکھنا ہے اللہ کے منع کردہ کاموں سے منع ہونا ہے اس طرح اسلام پر چلو اس طرح اللہ کے ساتھ تعلق مضبوط کرو نتیجہ کیا نکلے گا پوری دنیا نہ تو تمہیں کوئی نقصان پہنچا سکے گی نہ کوئی فائدہ دے سکے گی
سوائے جو اللہ نے تمہارے نصیب میں لکھ دیا ہے مسلم حدیث نمبر 395 ہے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے
حدیث قدسی بیان کرتے ہوئے میں نے نماز کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھا آدھا تقسیم کردیا ہے اور میرے بندے نے جو مانگا وہ اس کے لئے ہے جب بندہ کہتا ہے الحمد للہ رب العالمین ساری تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو سارے جہانوں کا پالنہار ہے تو مالک جواب میں کیا فرماتا ہے میرے بندے نے میری تعریف کی ساری تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ساری تعریفوں کا مستحق ایک اللہ ہے آپ دنیا کی کسی چیز کی کسی خوبصورت چیز کی تعریف کریں یہ پھول بہت خوبصورت ہے
اصل تعریف اللہ کی ہے جس نے اسے پیدا کیا وگرنہ یہی مٹی ہے اس کے ساتھ والا پھول وہ کسی اور نسل کا ہے اور یہ گلاب کاہے اس کی خوشبو اس کا رنگ اس کی خوبصورتی اس سے بہت اعلیٰ ہے یہ ایک ہی مٹی میں سے کریلا بھی پیدا ہورہا ہے اور ایک ہی مٹھی سے میٹھا آم بھی پیدا ہو رہا ہے وہی پانی اس کو مل رہا ہے اور وہی پانی اس کو مل رہا ہے وہ کون ہے جس نے اس
کے اندر یہ خاصیت اور اس کے اندر وہ خاصیت رکھی وہ صرف اللہ ہے تو دنیا کی کسی چیز کی تعریف کر لیں حقیقی تعریف الحمد للہ رب العالمین سب کی سب تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے الرحمن الرحیم اور جب بندہ یہ کہتا ہے الرحمن نہایت رحم کرنے والا ہمیشہ رحمتیں فرمانے والا بہت زیادہ مہربان رحمن و رحیم ایک اللہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
بندے نے میری تعریف کی میری ثنا بیان کی اور جب بندہ کہتا ہے مالک یوم الدین تو اللہ کہتا ہے میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی اور جب ایاک نعبد وایاک نستعین کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے اور میرے بندے نے جو مانگا وہ اس کا ہے اور جب انسان کہتا ہے اھدنا الصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیھم وللضالین اللہ ہمیں سیدھا راستہ دکھا راستہ ان لوگوں کا جن پر تیرا انعام ہوا نہ گمراہ لوگوں کا راستہ نہ جن پر تیرا غضب ہو ا ان کا راستہ ان سے بچا انعام یافتہ لوگوں کے راستے پر چلا تو مالک فرماتا ہے یہ میرے بندے کے لئے ہے اور میرے بندے کے لئے ہے جو اس نے مانگا ،خوش نصیب ہے وہ انسان جو فاتحہ پڑھتا ہے
اور اس کی زبان سے الحمد للہ رب العالمین نکلتا ہے اور جواب میں مالک کی طرف سے بھی جواب آتا ہے اور جو نمازوں میں فاتحہ ہی نہیں پڑھتے ان بیچاروں کا کیا بنے گا جن کی نمازیں جن کے جنازے جن کے فرائض خالی ہیں فاتحہ سے ان کو کیا ملے گا یہاں تو اللہ نے فاتحہ کو نماز قرار دیا ہے یہ نماز ہے جو میں نے اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھی آدھی تقسیم کردی ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…