پاکستان (نیوز اویل)، سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ٹویٹ کی ہے اور وہ حکومت پر برس پڑے ہیں ۔
ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ میں کہا بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے تو کہاں گئے آپ کے امریکی وینٹیلیٹر آپ کو تو امریکہ نے ہر چیز سستی کر کے دینی تھی اور یہاں تو آتے ہی چینی بجلی اور ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے آپ تو خود کو بھکاری کہتے تھے آپ کیسے بھکاری ہیں کہ کوئی بھیک بھی نہیں دیتا ہے آپ کو ۔