اہم خبریں

کراچی،اچانک بادل پھٹ پڑا، شدید بارشیں، حد نگاہ صفر ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شہرقائد کے علاقے صدر میں مائیکرو کلاؤڈ برسٹ(جزوی طور پر بادل پھٹا) ہوا جس کے نتیجے میں شدید بارشیں ہوئیں اور حد نگاہ کچھ دیر کے لیے صفر ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق صدر میں مائیکرو کلاؤڈ برسٹ کے بعد بارش نے ‘ہیوی شاور’ کی شکل اختیار کرلی تھی۔ شاور کے دوران حد نگاہ کچھ دیر کے لیے صفر ہوئی تاہم

اب بادل آہستہ آہستہ صاف ہورہے ہیں۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ ملیر، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈیفینس میں بادل جم کر برسے۔ محکمہ موسمیات نے اٹھائیس ستمبر سے دو اکتوبر تک کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بارش کے بعد گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، سرجانی اور گلشن حدید سمیت مختلف علاقوں میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام ہوگیا، نارتھ کراچی اور سپرہائی وے پر بارش سے پہلے گردوغبار کے طوفان سے حدنگاہ کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمال، مشرقی علاقوں اور جنوب میں بادل بن رہے ہیں۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago