پاکستان

کراچی سے خیبر تک شدید بارشیںِ، کب سے پاکستان میں جل تھل ایک ہونےوالاہے؟بڑی پیشگوئی،اتنی بارش کہ سب دھوپ کے لیے دعا کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بڑی خبر، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اگست کی رات سےملک کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں شدت سے داخل ہونے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 اگست سے 22 اگست کے دوران کشمیر، اسلام آباد، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاء الدین، گوجرانوالہ، حافظ آباد، اوکاڑہ میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے 20اگست سے 22 اگست تک بھکر، لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، شانگلہ، چترال، پشاور، کوہاٹ، ٹانک، کرک، دیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اورگلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ 20 اگست کی شام سے 21 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور راولپنڈی، لاہور، اوکاڑہ، قصور اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کشمیر پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی ٹرافی جیتنے کے بعد گھر پہنچے تو انہیں اہلیہ نے شاندار طریقے سے خوش آمدید کہا جس پر کھلاڑی نے شکریہ بھی ادا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور اہلیہ کی جانب سے کیے جانے والے خوبصورت ویلکم کا شکریہ ادا کیا۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 week ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago