اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صرف دس یوم میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 42روپے کلو کم ہو گئے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق اگرچہ یہ اعلان ہوا کیا گیا ہے کہ شوگر ملیں جنوبی پنجاب اور سندھ میں
15نومبر کو کرشنگ سیزن کا آغاز کریں گی جبکہ سنٹرل پنجاب کے ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا میں 20نومبر کو کرشنگ سیزن شروع کریں گی مگر سندھ میں مزید تین شوگر ملوں نے پندرہ نومبر سے پہلے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔جن میں فاران شوگر ملز‘ میرپور خاص شوگر ملز‘ رانی پور شوگر ملز جبکہ ہفتہ 13نومبر کو سندھ کی باندی شوگر ملز بینظیر آباد‘ تھرپارکر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں ہفتے کی صبح چینی کا ایکس ملز ریٹ گر کر 97روپے اور وسطی پنجاب میں 99روپے پچاس پیسے اوپننگ ایکس ملز ریٹ ہو گیا۔شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک کے مطابق 3نومبر کو چینی کے ایکس ملز ریٹ ایک سو چالیس تک پہنچ چکے تھے لیکن چار سے تیرہ نومبر کے دس دنوں میں چینی کے ایکس ملز ریٹ 41سے 42روپے کلو کم ہو گئے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…