پاکستان (نیوز اویل)، ہم سب ہر روز ہی کرنسی نوٹوں کو ہاتھ میں لیتے ہیں اور ان کو استعمال کرتے ہیں اور خرید و فرخت میں استعمال کرتے رہتے ہیں لیکن ہم
کبھی بھی نوٹوں کو اچھی طرح دیکھتے نہیں ہیں اور نہ ہی یہ دھیان دیتے ہیں کہ آخر اس پر کیا لکھا ہے اور اس کا کیا مطلب ہے ، کرنسی نوٹوں پر لکھے گئے جملوں کا مطلب ہم نہیں جانتے ، ہم لوگوں کو بھی اس کا
مطلب جاننے کا تردد نہیں کرتے حالانکہ 10، 20، 50، 100، 1000یہاں تک کے 5000 بلکہ ہر کرنسی نوٹ پر ایک جملہ موجو د ہوتا ہے لیکن ان کا مطلب کیا ہے یہ ہمیں معلوم نہیں ہے ،
“حامل ہذا کو مطالبے پر ادا کرے گا ”
یہ جملہ ہم نے ہر کرنسی نوٹ پر لکھا ہوا دیکھا لیکن آج ہم جانیں گے کہ اس کا کیا مطلب ہے ،
کرنسی نوٹوں کے اگلے حصے پر لکھے ہوئے جملے ” حامل ہذا کو مطالبے پر ادا کرے گا ” ، کا مطلب یہ ہے کہ : ” آپ اگر مطالبہ کریں تو آپ کے مطالبے پر آپ کی کومت آپ کو آپ کے پاس موجود اس نوٹ کے برابر سونا دینے کی پابند ہے ، ”
جیسے کہ اگر پاکستان کی تمام کی تمام آبادی اسٹیٹ بینک کو نوٹ واپس کرنا چاہے اور یہ کہے کہ ان کو اس نوٹ کے بدلے سونا لینا ہے اور وہ سونا لینا شروع کر دے تو اس طرح سے صرف بیس فیصد نوٹ ہی قابل
استعمال ہوں گے یعنی کہ باقی کے اسی فیصد نوٹ بھی قیمتوں میں بکیں گے، مطلب یہ کہ اسی فیصد نوٹوں کی قیمت ردی اور کچرے کے برابر ہے ۔