اہم خبریں

کرونا سے انتقال کرنے والے باپ کو اپنی شادی پر دیکھ کر بیٹی جذباتی!

پاکستان (نیوز اویل)، کرونا سے انتقال کرنے والے باپ کو اپنی شادی پر دیکھ کر بیٹی جذباتی ہو گئی اور یہ واقعہ حیدر آباد میں پیش آیا جب دلہن نے ہال میں

 

 

داخل ہوتے ہوئے اسٹیج پر اپنے والد کو دیکھ لیا ۔
دلہن جیسے ہی ہال میں داخل ہوئی اس نے اپنے ایک سال پہلے فوت ہوئے والد کو دیکھ لیا اور جذباتی ہو گئی ۔

 

دلہن جس کا نام سائی ویشنوی تھا اور اس کی ماں جس کا نام جے شری سبرامنیم تھا نے جب شادی میں شوہر کے مومی مجسمہ کو دیکھا تو ان کو حیرت کا شدید جھٹکا لگا اور اس کے بعد وہ آبدیدہ ہو گئیں

 

 

 

اور روتی رہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دلہن نے اپنے والد کے اس مجسمے کو گلے سے لگا لیا اور چومتی رہی ، اور دوسرے رشتہ دار اور عزیز و اقارب بھی حیران ہوئے اور اس کے بعد جذباتی ہو گئے تھے اور ساری میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز یہی مجسمہ بنا رہا اور سب لوگ اس مجسمے کے ساتھ تصاویر بھی بناتے رہے ۔

 

 

دراصل مجسمہ دلہن کے بھائی کی طرف سے اپنی بہن کیلئے ایک تحفہ تھا کیوں کہ دلہن کی شدید خواہش تھی کہ اس کے والد شادی میں موجود ہوں جس پر اس کے بھائی نے مجسمہ تیار کروایا ۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

1 day ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago