کسی دیوالیہ ملک میں رہنا کیسا ہوتا ہے ، اہم رپورٹ جس سے آپ کو حیران کن حقائق جاننے کا موقع ملے گا!

پاکستان (نیوز اویل)، سری لنکا کے دیوالیہ ہونے کے بارے میں تو ہم سب لوگ جانتے ہیں اور اس وجہ سے وہاں کے لوگوں کی زندگی بہت زیادہ مشکل ہو گئی ہے اور معاشی کے ساتھ ساتھ سیاسی بحران پیدا ہو گیا ، بجلی کی اتنی قلت ہے کہ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

 

 

 

اور مہنگائی اس قدر بڑھ رہی ہے کہ گزشتہ ماہ جو چیز پچاس روپے میں مل رہی تھی وہ اس ماہ سو روپے میں مل رہی ہے یعنی پچھلے ماہ کے مقابلے میں اس ماہ میں چیزوں کی قیمتیں دوگنی ہوگئی ہیں ، لوگوں کے لیے نوکری کرنا مشکل ہو گیا ہے

 

 

 

 

ان لوگوں کو نہ تو کھانا نصیب ہوتا ہے اور اگر وہ کام کرنے کے لیے باہر نکلتے ہیں تو ٹرانسپورٹ بھی نہیں ملتی ، یہاں پر پٹرول کی شدید قلت ہوگئی ہے اور لوگوں کو پٹرول حاصل کرنے کے لیے دو دو دن تک لائنوں میں لگنا پڑتا ہے

 

 

 

جس سے لوگوں کا روزگار بھی ختم ہوتا جارہا ہے ، اور ان قطاروں میں لگے لوگ اپنے ساتھ سونے کے لئے بستر ، تکیہ اور کھانے پینے کا سامان تک لے کر آتے ہیں کیوں کہ اگر وہ ان سب چیزوں کے لئے واپس جاتے ہیں تو ان کو دوبارہ سے قطار میں لگنا پڑے گا ۔

 

 

 

سری لنکا کبھی مچھلی کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور ہوا کرتا تھا کیونکہ یہاں پر بہت زیادہ وافر مقدار میں مچھلی پائی جاتی ہے اور کافی سستی بھی تھی لیکن اب لوگوں کے لئے مچھلی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے ،

 

 

 

کیونکہ پٹرول اور ڈیزل کی کمی کی وجہ سے سمندر تک جانا ہی لوگوں کے لئے مشکل ہو گیا ہے اور وہ لوگ جو ماہی گیری کرتے تھے وہ اپنا سامان بیچ رہے ہیں اور کھانے پینے کے لئے دالوں پر گزارا کر رہے ہیں ۔

 

 

 

یہاں کے امیر لوگ لوگوں میں کھانا اور پانی تقسیم کر دیتے ہیں ، اب اقوام متحدہ نے بھی سری لنکا میں غذائی قلت اور انسانی بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے ، لوگ مہینوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور ان سب چیزوں کا ذمہ دار حکومت کو سمجھتے ہیں ۔

 

 

 

یہاں پر پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بہت ہی بری طرح سے متاثر ہو گیا ہے اور لوگ ٹرینوں اور بسوں جو کہ بے تحاشہ بھیڑ والی ہیں ان پر لٹک کر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور اس وجہ سے ان ٹرینوں اور بسوں کا بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

 

 

لوگوں میں امراض جلدی سے پھیل رہے ہیں جبکہ ادویات موجود نہیں ہیں اور بہت سے لوگ اسی وجہ سے م و ت واقع ہو رہی ہے ، اب یہاں پر ملک کا محکمہ صحت زندگی بچانے والی بہت سی ادویات خریدنے کے قابل ہی نہیں ہے ،

 

 

 

 

روزگار کمانے کے لئے بہت سے لوگوں کی کوشش ہے کہ وہ اپنے کام پر جانے کے لئے سائیکل خرید لیں لیکن اب ان میں اتنی بھی سکت نہیں رہی کہ وہ سائیکل خرید سکیں ، پورے ملک میں سکول بند ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے لئے تعلیم جاری رکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔

 

 

 

 

لوگ حکومت کے خلاف جا رہے ہیں اور حکومت لارے لگا رہی ہے کہ وہ ملک کو اس بحران سے نکال لیں گے اور اس کے لیے وہ کوشش کر رہی ہے کہ لوگ کے دوسرے ممالک میں جا کر کام کریں اور پیسے سری لنکا میں بھیجیں ، گو کہ ایسی صورت حال ہے کہ لوگوں کو نہیں پتا کہ وہ کل زندہ بھی ہوں گے یا نہیں۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *