واشنگٹن (اے ایف پی) ایک امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا کا شکار حاملہ خواتین میں مردہ بچوں کی پیدائش کا خطرہ عام حاملہ خواتین کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ ڈیلٹا ویرئینٹ کے پھیلائو کے بعد یہ خطرہ چار گنا تک بڑھ سکتا ہے ۔گزشتہ روز سامنے آنے والی تحقیق
امریکا میں بیماریوں کو کنٹرول کرنے اور اس سے بچائو کے ادارے ، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پروینشن (سی ڈی سی ) کی جانب سے کی گئی تھی ۔ سی ڈی سی نے مارچ 2020سے لیکر ستمبر 2021تک 12لاکھ سے زائد بچوں کی پیدائش کا جائزہ لیا ۔ امریکا میں اسپتالوں سے حاصل کئے گئے اس اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح 0.65 فیصد ہے ۔ تاہم ڈیلٹا ویرئینٹ سے قبل کورونا کا شکار حاملہ خواتین میں مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح 1.47فیصد تھی جبکہ ڈیلٹا ویرئینٹ کے بعد پیدائشی بچوں کے اموات کی شرح 4.04 گنا زائد رہی اور مجموعی طور پر اس شرح اموات میں 1.90فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ اس تحقیق کے مصنفین نے اپنی پہلے کی ریسرچ میں بچہ دانی میں سوجھن یا اس تک خون کا رساو کم ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر حیاتیاتی قرار دیا تھا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…