پاکستان (نیوز اویل)، کڑوے باداموں کا تیل بالوں کوکس طرح فائدہ پہنچاتا ہے؟
۔
بادام کھانے کے لئے ایک بہت مفید غذا ہیں۔ یہ دماغ کی صلاحیتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ کڑوے بادام عام طور
پر کھائے نہیں جاتے لیکن ان کی افادیت سے کوئی انکار نہیں۔ حالانکہ ان میں ٹاکسن موجود ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ضروری ہے کہ ان کے استعمال میں احتیاط کی جائے۔
کڑوے باداموں میں فنجائی اور بیکٹیریا سے بچانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ ان کو کھایا تو نہیں جا سکتا لیکن ان کے بیرونی استعمال سے فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ان کو مناسب طریقے سے مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے۔
کڑوے بادام میں امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ اس لیے یہ بالوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔ کڑوے بادام کا تیل کیونکہ فنجائی سے لڑنے کی کی صلاحیت رکھتا ہے لہذا یہ سر سے خشکی کو ختم کرتا ہے۔ اس سے بالوں
کی جڑیں مضبوط رہتی ہیں اور یہ سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بھی بالوں کی حفاظت کرتا ہے۔
کڑوے باداموں میں بائیوٹن یعنی وٹامن بی 7 موجود ہوتا ہے۔ یہ بالوں کو نرم اور ملائم بناتا ہے۔ بائیوٹن کی موجودگی ناخنوں کو بھی صحت مند رکھتی ہے۔
ایس پی ایف 5 کی موجودگی بالوں کو سورج کی ان شعاعوں سے بچاتی ہے جو بالوں کے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ بادام کے تیل میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ یہ جلد میں جلدی سے جذب ہوجاتا ہے اس لیے یہ جلد کو ہائیڈریٹ کرنے کے لئے بہت ضروری ہے۔
بادام کے تیل میں موجود وٹامن سی گنجے پن سے بچاتا ہے۔
تیل لگانے سے پہلے بالوں کو کو کنگھی کرکے اچھی طرح سمجھا لیں۔ کنگھی کرنے سے دوران خون تیز ہوتا ہے۔ تھوڑا سا کڑوے باداموں کا تیل ہتھیلی پر ڈال کر بالوں
کی جڑوں میں آہستہ آہستہ لگائیں۔ اگر روٹین سے اس تیل کا استعمال کیا جائے آئے تو بال خراب نہیں ہوں گے اور دو منہ والے بھی نہیں ہوں گے۔
بادام کے تیل میں ایووکاڈو، ارنڈی کا تیل، زیتون کا تیل یا کیلا ملا کر استعمال کرنے سے بھی بال صحت مند ہوتے ہیں۔