اہم خبریں

کھادوں کی قیمتیں 7فیصد سے 70فیصد تک بڑھ گئیں

کراچی(این این آئی)ڈالر مہنگا ہونے اور پیداواری لاگت بڑھنے سے 8اقسام کی کھادوں کی قیمت میں ایک سال کے دوران 7.27 سے 70.06فیصد اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق

شماریات بیورو کیاعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ڈائی امونیم فاسفیٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت 3848 روپے سے بڑھ کر6543 روپے تک جاپہنچی ہے اور اس میں 70.06 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ نائٹرو فاسفیٹ کی قیمت 2851 سے بڑھ کر 4280 روپے ہوگئی ہے اور اس میں 50.11 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔نائٹرو فاسفیٹ پورٹ کی قیمت 2998 سے بڑھ کر 4416 روپے تک پہنچ گئی ہے اور اس میں 47.31 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ایس ایس فاسفیٹ جی آر 18 کی قیمت 1147 سے بڑھ کر 1499 روپے ہوگئی اور اس میں 30.60 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ فاسفیٹ کے سلفیٹ کی قیمت 4252 سے بڑھ کر 5511 روپے ہوگئی اور اس میں 29.61 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔سونا یوریا کی قیمت 1690 سے بڑھ کر 1813 روپے تک پہنچ گئی ہے اور اس میں 7.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کیلشیم امونیم نائٹریٹ کی قیمت 1546 سے بڑھ کر 1618 روپے تک جا پہنچی ہے اور اس میں 4.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago