پاکستان (نیوز اویل)، ہم سب نے اپنی روزمرہ زندگی میں ایسی عادات اپنائی ہوتی ہیں جو کہ انتہائی خطرناک ہوتی ہیں لیکن ہم اس سے نا واقف ہوتے ہیں اور غفلت میں ان عادات و اطوار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے رکھتے ہیں۔ جس سے ہمیں کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایسی ہی ایک عادت کھانے کے فورا بعد نہانا ہے۔ اگرچہ اکثر گھروں میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ بچوں کو کھانے کے فورا بعد نہانے سے منع کیا جاتا ہے لیکن آخر اس کی وجہ کیا ہے ہے۔
طبی سائنس نے آخر کار اس کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کھانے کے فوراً بعد نہایا جائے تو نظامِ انہضام بری طرح سے متاثر ہوسکتا ہے کیونکہ جب کھانا کھاتے ہیں
تو ہمارے جسم میں کھانے کو ہضم کرنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں میں خون کی گردش عام حالات سے کافی زیادہ ہوچکی ہوتی ہے جو کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اگر کھانے کے فورا بعد نہایا جائے تو خون کی گردش پورے جسم میں تیز ہوجائے گی۔ جسم کا درجہ حرارت کم ہو جائے گا اور ہاضمے میں مشکل پیش آئے گی۔
اس کے بعد جب جسم کا درجہ حرارت مناسب ہو جائے اور خون کی گردش کی اپنی عام رفتار پر واپس آ جائے تو دوبارہ ہاضمے کا عمل شروع کرنے کے لئے لیے دل کو زیادہ خون پمپ کرنا پڑے گا۔ جس کی وجہ سے دل پر زیادہ پریشر آئے گا۔
ہاضمے میں رکاوٹ کی وجہ سے طبیعت بوجھل ہوجاتی ہے۔ اور معدے میں تیزابیت ہو جاتی ہے۔ اس لئے کوشش کرنی چاہیے کہ کھانا کھانے کے فورا بعد نہ نہایا جائے بلکہ کھانے سے پہلے نہایا جائے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…