پاکستان (نیوز اویل)، سفید سنہری اور سیاہ رنگ میں ملنے والا زیرہ دراصل خشک بیج ہوتے ہیں۔ سیاہ رنگ کے زیرے کو شاہ زیرہ کہا جاتا ہے۔ اسے کھانوں میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔
شاہ زیرا ایسا خوشبودار مصالحہ ہے جو طبی خصوصیات کا حامل ہے۔
شاہ زیرہ جلد کو جوان اور خوبصورت بناتا ہے اور مختلف جلد کی بیماریوں سے نجات دیتا ہے۔ اس کے جلد، بالوں اور ناخنوں کے لیے مفید ہونے کی وجہ اس میں موجود وٹامن ای ہے۔
شاہ زیرہ جلد کے انفیکشن اور ایکنی سے بچاتا ہے۔ اس سے چہرے کے داغ دھبے دور ہوتے ہیں اور اس میں پایا جانے والا فائبر جلد کی صفائی کرتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی اوکسیڈنٹ صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
اگر جسم پر کسی بھی قسم کی الرجی ہو جائے تو شاہ زیرہ کو پانی میں ابال لیں اور پھر اس پانی سے غسل کر لیں تو اسے الرجی سے نجات مل جاتی ہے۔
اگر جسم میں گرمی ہو جائے تو شاہ زیرہ کو پانی میں ابال کر وہ پانی پینے سے گرمی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ اچھی اور صحت مند جلد کیلئے اس کا فیس ماسک بھی تیار کیا جاتا ہے۔ ہلدی، زیرہ، شہد اور پانی کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگانے سے جلد چمکدار، نرم و ملائم اور داغ دھبوں سے پاک ہو جاتی ہے۔
شاہ زیرہ میں بہت سے نیوٹرینٹس پائے جاتے ہیں۔ اس لیے اس کو تیل میں ملا کر بالوں میں لگانے سے بالوں کی نشوونما اچھی ہوتی ہے۔ اس سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں۔
یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے کیونکہ یہ جسم می شوگر کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے۔ معدے کے لیے بھی شاہ زیرہ بہت فائدہ مند ہے۔ اس لئے بچوں کے پیٹ سے کیڑے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے اور پھیپھڑوں کے امراض اور گلے کی سوجن سے نجات دلاتا ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…