اہم خبریں

کھیلوں میں حجاب پر پابندی کا قانون رائج! کیا اولمپکس میں بھی اس قانون کا اطلاق ہوگا؟

پاکستان (نیوز اویل)، فرانس پیرس میں کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فرانسیسی سینیٹ میں حجاب پر پابندی لگانے یا حجاب پر پابندی نی لگانے کے حوالے سے ووٹنگ کی گئی تھی اور زیادہ ووٹ حجاب پر پابندی کے ہونے کی وجہ سے کھیلوں میں حجاب پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ فرانسیسی سینیٹ میں ووٹنگ میں ایک سو ساٹھ ووٹ حجاب پر پابندی لگانے پر ملے جب کہ 143 ووٹ حجاب پر پابندی نہ لگانے کو ملے اس وجہ سے ووٹ زیادہ ہونے کی صورت میں حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے سینیٹر نے ترمیم پڑھتے ہوئے یہ کہا کہ کھیلوں کے مقابلے میں سب کو یکساں حقوق ملنے چاہییں اور کھیلوں میں مذہبی رجحان کی جھلک نہیں ہونی چاہیے اگر حجاب پر پابندی نہیں لگتی تو اس صورت میں یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ آہستہ آہستہ ایسا کھیل کے میدان میں بھی مذہبی رجحانات بڑھ جائیں گے اور جس سے بہت سے مسئلے پیدا ہو سکتے ہیں اس وجہ سے حجاب پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ کوئی بھی مذہبی رجحانات کھیل کے بیچ میں نہ آ سکے ۔ یہاں پر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پیرس میں فٹبال فیڈریشن نے پہلے ہی حجاب پر پابندی عائد کر دی ہوئی ہے ۔ اور 2024 میں اولمپکس فرانس میں ہورہا ہے اور ابھی یہ معلوم نہیں ہے کہ اولمپکس میں بھی حجاب پر پابندی عائد کی جائے گی یا نہیں کیوں کہ اولمپکس کمیٹی نے ایسا کوئی بھی بیان ابھی تک نہیں دیا۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

3 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago