اہم خبریں

کھیل ختم ہو گیا۔۔۔۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ابتدائی رابطوں کا کیا نتیجہ نکلا! مولانا فضل الرحمن کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا!

پاکستان (نیوز اویل)، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اب حکومت کا کھیل ختم ہو گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہوم ورک مکمل کرنا ہے جلد بازی نہیں کرنی ہے ہم ووٹ پورے کر لیں گے پپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ضرور ہو گا ۔ جہانگیر ترین گروپ نےابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا نہ ہی تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اور نہ ہی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا وہ مزید اس حوالے سے سوچنا چاہتے ہیں ۔

یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تمام اپوزیشن پارٹیز آپس میں مل رہی ہیں اور حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کر رہی ہیں پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی اور اس میں ان کے ساتھ مریم نواز شریف ، حمزہ شہباز شریف اور شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لے کر آئیں گے اور ساتھ ہی ساتھ 23 مارچ کو لانگ مارچ ضرور کریں گے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نہ سمجھے کہ ہم ڈر کر بیٹھ جائیں گے اب ہم سب مل کر حکومت کو ہٹائیں گے ۔ اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون اور قاف لیگ میں بھی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لئے اتفاق رائے ہوا ہے جبکہ جہانگیرترین گروپ میں فی الحال سیاسی صورتحال کو مزید دیکھنے اور عمران خان کا فی الحال ساتھ نہ چھوڑنے کی بات کی ہے ۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

3 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago