لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی روپیہ گزشتہ ساڑھے 6 ماہ سے مسلسل ڈالر کو بھرپور مقابلہ دینے کی وجہ سے ایشیا کی تیسری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گیا۔ پاکستانی روپیہ کی قدر میں استحکام کی وجہ سے امریکی ڈالر کا ریٹ گزشتہ سیشن کے دوران 159 اعشاریہ 9 روپے پر بند اور اس کاروباری سیشن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق یکم اکتوبر سے روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3اعشاریہ 1 فیصد قدر بڑھنے کی وجہ س ایشیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں کی فہرست کا حصہ بن گیا ہے اور مسلسل بہتر کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی روپیہ 3 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں شامل ہوگیا ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے ، مضبوط ترسیلات زر ، ادائیگی کی پوزیشن میں توازن میں بہتری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آمد میں اضافے نے روپے کی قدر کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔