’’کیا آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل فیصلہ کرینگے سازش تھی یا نہیں؟‘‘ عمران خان کھل کر بول پڑے

پاکستان (نیوز اویل)، عوام سے لائیو بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ غیر ملکی سازش کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے حوالے سے کیا کہیں گے تو اس پر سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا

 

 

 

کہ کیا یہ فیصلہ ڈی جی آئی ایس پی آر کریں گے کہ بیرونی سازش ہوئی ہے یا نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر یہ فیصلہ ہر گز نہیں کر سکتے ۔

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک جوڈیشل کمیشن بنائے اور اس کی تحقیقات کرائے اور بیرونی سازشوں اور تمام تر حقیقت کو بے نقاب کرے ۔

 

 

یاد رہے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام تحقیقات کرائی گئی ہیں لیکن ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو سکے

 

 

 

کہ بیرونی سازش کی وجہ سے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی ہے یا بیرونی سازش کے حوالے سے جو خط ہے اس کے حوالے سے بھی کوئی شواہد نہیں ملے ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *