پاکستان (نیوز اویل)، کیا آپ مخانوں کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں انہیں اپنی غذا میں شامل کرنے کے چند آسان طریقے اور فوائد جو جان کر آپ بھی آج سے ان کا استعمال شروع کر دیں گے
۔
عام طور پر ہم لوگ مخانوں کی افادیت سے واقف نہیں ہوتے۔ اگر ہمیں معلوم ہو جائے کہ یہ معمولی سی دکھنے والے چیز کس قدر فائدہ مند ہے تو ہم اسے اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں گے۔
پروٹین سے بھرپور مخانوں کو کنول کے پھول بھی کہا جاتا ہے۔ یہ گری دار میوے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان کو کھانے سے سے زیادہ بھوک نہیں لگتی اور وزن کم کرنے کے لئے ان کی مدد لی جا سکتی ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ نہایت مفید غذا ہے کیونکہ ان میں گلوٹن بالکل نہیں ہوتا۔ مخانوں کو نہایت دلچسپ طریقوں سے پکا کر کھایا جا سکتا ہے۔
بادام، پستہ، دودھ، الائچی ڈال کر مخانوں کی بہت مزے دار کھیر بنائی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ اس میں چینی کا استعمال کم کریں۔
فرائی پین میں تھوڑا سا گھی لے کر اس میں بھی مخانوں کو فرائی کر سکتے ہیں۔ پھر ان پر نمک مرچ ڈال کر چٹنی کے ساتھ کھایا جائے تو یہ بہت لذیذ لگتے ہیں۔ یہ بہت کم وقت میں تیار ہو جاتے ہیں اس لیے جن
لوگوں کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا، وہ بہت مصروف ہوتے ہیں لیکن ان کو وقت وزن کم کرنا ہوتا ہے تو وہ مخانوں کو اس طرح فرائی کر کے کھا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو روز دودھ پینے کی عادت ہے تو اپنے دودھ کو پروٹین سے بھرپور بنانے کے لیے دودھ میں مخانے گرائنڈ کرکے بھی دودھ پیا جا سکتا ہے۔
کاجو میں کھوپڑا اور دودھ ڈال کر گرائینڈ کرکے اس کا پیسٹ بنا لیں۔ پھر اس پیسٹ کو فرائی پین میں پکائیں
اس میں تھوڑا سا زیرہ ڈالیں اور کاجو ڈال کر اس کو پکاتے رہیں تو بھی بہت لذیذ ڈش تیار ہو جاتی ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…