پاکستان (نیوز اویل)، برین ٹیومر جسے عام طور پر ہم دماغ کی رسولی کہتے ہیں ، برین ٹیومر دماغ کی ایک خطرناک بیماری ہے اور اس کا فوری طور پر علاج نہ کیا
جائے تو یہ انسان کی م و ت کا سبب بن سکتی ہے ، آج کے دور میں برین ٹیومر ایک عام بیماری بنتی جا رہی ہے اور یہ بچوں میں بھی دیکھنے میں عام ہو گئی ہے ۔
برین ٹیومر آپ کی یادداشت کو متاثر کر سکتی ہیں اس کے علاوہ یہ فالج کا سبب بھی بن سکتی ہے اور اس سے اعصابی نظام برے طریقے سے متاثر ہوتا ہے ۔ برین ٹیومر اگر زیادہ بڑھ جائے تو یہ کینسر کا باعث بن سکتی ہے ۔
عام طور پر برین ٹیومر کی جو علامات ابتدائی طور پر ظاہر ہوتی ہیں وہ درج ذیل ہیں سر درد ہونا ، ہاتھ اور پیروں میں لڑکھڑاہٹ پیدا ہو جاتی ہے ، نظر کمزور ہونے لگتی ہے اور سر درد کے ساتھ ساتھ متلی اور الٹیاں بھی شروع ہونا شروع ہو جاتی ہے ، زیادہ تر لوگوں کو بولنے
میں دشواری محسوس ہوتی ہے اور یادداشت متاثر ہوتی ہے ، اس کے علاوہ وزن گھٹنا اور جسمانی کمزوری اور تھکاوٹ عام علامات میں سے ہیں ، جسم کے ایک حصے کا سن ہو جانا اور سننے کی صلاحیت کا متاثر ہونا بھی برین ٹیومر کی ایک علامت ہو سکتی ہے ۔
برین ٹیومر کے علاج کا سارا کا سارا انحصار مریض کی حالت اور اسکی عمر کے ساتھ ساتھ زیادہ اسکی قوتِ برداشت پر ڈیپنڈ کرتا ہے کیونکہ بعض مریض بہت کمزور ہوتے ہیں یا ان کی جسمانی حالت اس طرح کی
نہیں ہوتی کہ وہ سرجری کی تکلیف کو برداشت کر سکیں یا ان کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے سرجری ایک رسک ہو تا ہے تو ایسے مریضوں کے لیے ڈاکٹر ادویات کا سہارا لیتے ہیں ۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…