پاکستان (نیوز اویل)، کیا آپ مرغی کے پنجوں میں پوشیدہ صحت کے یہ ناقابل یقین راز جانتے ہیں؟
یقین جانیں، فوائد جان کر آپ بھی چاہیں گے کہ ہفتے میں ایک بار پنجے ضرور کھائیں
۔
عام طور پر مرغی کا گوشت کھایا جاتا ہے تو اس میں مرغی کے پنجے شامل نہیں ہوتے۔ نہ ان کی طرف لوگ دھیان دیتے ہیں۔ اگر کبھی پنجوں کا ذکر آئے تو ان کو کھانا اچھا بھی نہیں سمجھتے۔ اکثر لوگ اس کشمکش
کا شکار بھی رہتے ہیں کہ آیا مرغی کے پنجے حلال بھی ہیں یا نہیں۔ اس بارے میں علما کا کہنا ہے کہ مرغی کے پنجے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ یہ بالکل حلال ہیں۔
ایک بات جس کا لوگوں کو اندازہ نہیں ہوتا وہ مرغی کے پنجے کھانے کی افادیت ہے۔ غذائی فوائد کے علاوہ یہ نہایت خوش ذائقہ بھی ہوتے ہیں۔ ان کو بالکل اس طرح پکایا جاتا ہے جیسے گائے یا بکری کے پائے پکائے جاتے ہیں۔ یہ قیمت میں بہت کم مہنگے ہوتے ہیں۔
مرغی کے پنجوں میں کالیجن کی موجودگی اسے جلد کے لیے مفید بناتی ہے۔
پنجوں میں پروٹین اور کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
ان میں کاربوہائیڈریٹ نہیں پایا جاتا لہذا وہ افراد جو وزن کم کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں وہ بے فکر ہوکر مرغی کے پنجے کھا سکتے ہیں۔
مرغی کے پنجے کھانے سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ یہ خون کی نالیوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔
بڑھتی مہنگائی کے باعث گوشت کی قیمتیں بہت زیادہ ہو چکی ہیں۔ مرغی کے پنجے بہت سستے ہونے کی وجہ سے ایسے افراد بھی استعمال کرسکتے ہیں جن میں گوشت خریدنے کی سکت نہیں۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…