پاکستان (نیوز اویل)، کچھ مسلم علماء اس سائنسی تحقیق کے خلاف ہیں کہ زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے۔ ان کے مطابق زمین ساکن ہے۔ ان علماء میں قابل ذکر نام امام احمد رضا بریلوی کا ہے جنہوں نے اپنی مشہور زمانہ کتاب “زمین ساکن ہے” میں اس حوالے سے دلائل دیے ہیں۔
ان کے مطابق قرآن پاک میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ نے آسمان اور زمین کو تھام رکھا ہے کہ وہ ٹل نہ جائیں۔ تھام رکھنے سے مراد امام احمد رضا یہ لیتے ہیں کہ اللہ نے زمین کو ایک جگہ ساکن رکھا ہوا ہے اور وہ حرکت نہیں کر سکتی۔
دیگر علماء جو اس موقف کی مخالفت کرتے ہیں وہ دلیل کے طور پر سورہ الملک کی اس آیت کا حوالہ دیتے ہیں جس میں اللہ نے پرندوں کے لیے یہی لفظ استعمال کیا ہے کہ اللہ نے پرندوں کو تھام رکھا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ پرندے ساکن ہیں۔ بلکہ اس کا یہ مطلب ہے کہ اللہ نے پرندوں کو توازن میں رکھا ہے۔ اسی طرح جہاں زمین کو تھام رکھنے کی بات آتی ہے، اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ زمین اپنے مدار میں توازن سے گردش کرتی ہے۔
زمین کی گردش کی رفتار اتنی تیز ہے کہ سائنسی اعتبار سے سینٹریفیوگل فورس کی وجہ سے یہ درمیان کی طرف نہیں جاتی اور سورج سے ٹکرا کر تباہ نہیں ہو جاتی بلکہ اپنے مدار میں متوازن گردش کرتی رہتی ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…